Thursday, September 03, 2026
 

ایشز سیریز کی ٹکٹوں میں 43 فیصد اضافے پر مائیکل وان کا شدید ردعمل

 



سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے آئندہ سال ایجبسٹن میں ہونے والے ایشز ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی ایشز سیریز کا تیسرا میچ 8 جولائی کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔ تقریباً 6 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے ہولیز اسٹینڈ کی ٹکٹ2023 کے مقابلے میں 43 فیصد مہنگی کرکے 165 پاؤنڈ کردی گئی ہے۔ تین ابتدائی دنوں کے لیے عام شائقین کی سب سے سستی ٹکٹ کی قیمت 115 پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے جبکہ ہر ٹکٹ پر ڈھائی پاؤنڈ بکنگ فیس بھی وصول کی جائے گی۔ مائیکل وان نے سوشل میڈیا پر قیمتوں کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے اسے ’انتہائی افسوسناک‘ فیصلہ قرار دیا۔ This is really poor .. https://t.co/32ndcYUIZR — Michael Vaughan (@MichaelVaughan) September 2, 2026 2023 کی ایشز سیریز میں تمام میچز کے ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوگئے تھے اور مجموعی طور پر 5 لاکھ 45 ہزار سے زائد شائقین نے میچز دیکھے تھے۔ 2027 کی ایشز کے لیے ٹکٹ بیلٹ کھل چکا ہے جبکہ لارڈز اور اوول میں بہترین نشستوں کی قیمتیں بالترتیب 190 اور 185 پاؤنڈ تک پہنچ گئی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل