Thursday, September 03, 2026
 

کنگ چارلس سے ملاقات کے بعد بابراعظم کا دلچسپ جملہ سوشل میڈیا پر وائرل

 



قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سے ملاقات کے بعد دلچسپ انداز میں ان کی تعریف کی جس پر مداحوں کی جانب سے بھی بھرپور ردعمل سامنے آرہا ہے۔ کنگ چارلس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں کلیرنس ہاؤس میں خصوصی استقبالیہ دیا جہاں انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران کنگ چارلس نے پاکستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جبکہ محسن نقوی سے گفتگو میں پاکستان میں امن اور خطے میں استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے خوشگوار انداز میں کہا کہ آج اصلی کنگ سے مل کر بہت اچھا لگا۔ بابر اعظم کا یہ دلچسپ جملہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔ مداحوں کی جانب سے اسے خاص طور پر پسند کیا جا رہا ہے کیونکہ کرکٹ شائقین بابر اعظم کو اکثر کنگ بابر کے لقب سے پکارتے ہیں اور کنگ چارلس سے ملاقات کے بعد بابر اعظم نے دلچسپ انداز میں کہا کہ آج اصل کنگ سے مل کر بہت اچھا لگا ہے۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل