Thursday, September 03, 2026
 

روہت شرما کی ریٹائرمنٹ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

 



بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور رویندر جدیجا کے مستقبل پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے آئندہ اجلاس میں غور کیے جانے کا امکان ہے جہاں 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے ایک رکن نے روہت شرما کو آگاہ کیا تھا کہ سلیکٹرز نے انہیں آئندہ بھارتی ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ روہت شرما اس فیصلے پر ناراض تھے، تاہم اطلاعات تھیں کہ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ پر رضامندی ظاہر کردی تھی۔ تاہم لارڈز میں کھیلے گئے آخری ایک روزہ میچ میں روہت شرما کی شاندار 138 رنز کی اننگز کے بعد ان کی فوری ریٹائرمنٹ کا امکان فی الحال ختم ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روہت شرما کے مقابلے میں ویرات کوہلی اور رویندر جدیجا پر اس وقت ریٹائرمنٹ لینے یا ٹیم سے باہر ہونے کا دباؤ نسبتاً کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے اجلاس میں تینوں سینئر کھلاڑیوں کے مستقبل کے ساتھ ساتھ 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی تیاریوں اور اسکواڈ کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل