Loading
وزیراعظم نے جان پر کھیل کر پمز واقعے میں نومولود کو بچانے والی نرس کو تمغہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پمز اسپتال میں آتشزدگی کے دوران جان پر کھیل کر نومولود کو بچانے والی نرس رضیہ نورین سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے ان کے کارنامے کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی کی اس بیٹی کا نام سنہری حرفوں میں یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم نے رضیہ نورین کو 23 مارچ کو تمغہ خدمت دینے اور ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی پمز آتشزدگی واقعے میں نومولود کی جان بچانے والی نرس رضیہ نورین سے ملاقات https://t.co/tffpSdaY1J
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 3, 2026
نرس نے وزیراعظم پمز اسپتال کی آتشزدگی اور بچے کو بچانے سے متعلق بتایا کہ میں چاہتی تھی کہ بقیہ بچے بھی بچاؤں مگر ایسا نہ ہوسکا، ایک بچے کو بچاتے ہی واپس آئی تو بلاسٹ ہوگیا اور اندھیرا چھاگیا، بقیہ نرسوں نے بھی بہت کام کیا ہے وہ بھی تعریف کی مستحق ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل