Loading
لاہورکی ستوکتلہ پولیس نے بیوی اور بچوں پر تشدد کے الزام میں ملزم محمد علی کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم پر بیوی اور بچوں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ درخواست گزار خاتون کے مطابق ملزم نے اسے اور بچوں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
خاتون کے مطابق 13 ماہ کے بچے کے پاؤں پر بھی مبینہ طور پر چوٹ آئی۔ متاثرہ خاتون کی درخواست پر ستوکتلہ پولیس نے مقدمہ درج کیا، ملزم کے خلاف دفعہ 354 ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے تمام پہلوؤں کی تفتیش جاری ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ گھریلو تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں، خواتین اور بچوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل