Loading
پمز اسپتال میں 14 بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں پولیس نے بھی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ کی روشنی میں اسپتال کے معطل افسران کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی پولیس فوجداری قانون کے تحت پمز سانحے کی تحقیقات کررہی ہے اور پولیس نے دفعہ 174 کی رپورٹ کے تحت انکوائری کا آغاز کیا ہے۔
تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے تمام نامزد افسران کے بیانات بھی ریکارڈ کرلیے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل