Loading
ترکیہ کے شہر استنبول کے قریب بحیرۂ مرمرہ میں دو بحری جہازوں کے تصادم کے بعد ایک کارگو جہاز ڈوب گیا جس کے عملے کے 10 افراد لاپتا ہیں۔
ترکیہ کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق خالی آئل ٹینکر ALSU کی علی الصبح کارگو جہاز Tugberk Imamoglu سے ٹکر ہوگئی۔ حادثے کے بعد اسٹیل کی رولز لے جانے والا کارگو جہاز تیزی سے ڈوب گیا۔
حکام کے مطابق حادثہ استنبول کے مغربی ضلع سیلیوری سے تقریباً 18 بحری میل دور پیش آیا۔ ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ عبدالقادر اورال اوغلو نے بتایا کہ جہاز کو صبح 3 بج کر 26 منٹ پر ہنگامی کال موصول ہوئی، جبکہ حادثے کا وقت تقریباً 3 بج کر 15 منٹ بتایا گیا، یعنی جہاز صرف 11 منٹ میں ڈوب گیا۔
وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیموں کو لائف بوائز اور ایک لائف بوٹ نظر آئی، تاہم وہ خالی تھی اور اب تک کسی شخص کو زندہ تلاش نہیں کیا جاسکا۔
حکام کے مطابق جہاز پر کپتان سمیت 10 افراد سوار تھے اور تمام ترک شہری تھے۔ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل