Loading
لاہور میں کاہنہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے سکول طالبہ سے زیادتی کے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
ایس پی اسد علی نے کہا کہ ملزم نے متاثرہ لڑکی کو ورغلا کر دوستی کی اور اس کے ساتھ تصاویر بنائیں، ملزم نے تصاویر کی بابت بلیک میل کرکے اسکول طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ متاثرہ لڑکی گھر سے سکول کے لیے گئی تھی، ملزم لڑکی کو بلیک میل کرکے شہزادہ روڈ پر واقع گھر لے گیا تھا، ملزم کشمائل کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا، خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل