Thursday, September 03, 2026
 

کراچی؛ دہلی گورنمنٹ بوائز اسکول کی بندش کا چوتھا روز، سڑک پر تدریس

 



اسکول کی بندش کے چوتھے روز بڑی تعداد میں طلباء، والدین اور اساتذہ اسکول کے باہر جمع ہوگئے۔ طلباء نے سڑک بند کرکے احتجاج کیا اور اسکول کے باہر اسمبلی کا انعقاد کیا، جس میں اساتذہ بھی شریک ہوئے۔ دہلی گورنمنٹ گرلز اسکول ایک روز کی بندش کے بعد منگل سے کھولا جا چکا ہے لیکن دہلی بوائز اسکول چار روز سے بند ہے۔ دہلی بوائز اسکول کے 800 طلباء چار روز سے تعلیم سے محروم ہیں اور تعلیمی سلسلہ منقطع ہے۔ اساتذہ کے مطابق اسکول کا وقت صبح ساڑھے 7 بجے ہے، تاہم پرنسپل علی خان میر جت صبح 9 بجے تک اسکول نہیں پہنچے۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ وہ طلباء کے ہمراہ صبح ساڑھے 7 بجے سے اسکول کے باہر موجود ہیں اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے پرنسپل کا انتظار کر رہے ہیں۔ خاتون استاد نے اسکول کے باہر طلباء کی حاضری بھی لی، جبکہ طلباء سڑک پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے لگے۔ ایک والدہ نے ’’ہمارا اسکول واپس کرو‘‘ کے نعرے لگائے، جس کا طلباء نے بھی جواب دیا۔ بعد ازاں مشتعل طلباء نے دہلی گورنمنٹ بوائز اسکول کا تالا توڑ دیا اور اسکول کی حدود میں داخل ہوگئے۔ طلباء نے اسکول کے اندر ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے راہداری میں رکھی الماریاں توڑ دیں اور کلاس رومز کے شیشے بھی توڑ دیے۔ بعد ازاں پرنسپل اسکول پہنچ گئے اور اساتذہ کے ہمراہ اسکول کے اندر داخل ہوگئے۔ تین روز کے تعطل کے بعد چوتھے روز دہلی گورنمنٹ بوائز اسکول میں تدریسی عمل شروع ہوگیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل