Thursday, September 03, 2026
 

یادداشت کی کمزوری توقع سے پہلے شروع ہو جاتی ہے: تحقیق

 



یادداشت کی کمزوری کو عموماً عمر بڑھنے کے ساتھ جوڑا جاتا ہے لیکن نئی تحقیق کے مطابق یہ تبدیلی درمیانی عمر ہی میں شروع ہو سکتی ہے۔ امریکا کی بِنگہیمٹن یونیورسٹی کے محققین نے 18 سے 74 سال کی عمر کے تقریباً 60 افراد پر تجربہ کیا۔ شرکا کو مختلف چہروں کے ساتھ اشیا اور مناظر دکھائے گئے، جس کے بعد ان کی یادداشت کا ٹیسٹ لیا گیا جبکہ ایم آر آئی کے ذریعے دماغ کے ہِپو کیمپس کی سرگرمی بھی ریکارڈ کی گئی۔ محققین کے مطابق ہِپو کیمپس نئی یادداشتیں بنانے اور انہیں مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ یادداشت سے متعلق دماغی تبدیلیاں صرف بڑھاپے میں نہیں بلکہ درمیانی عمر میں بھی نمایاں ہونا شروع ہو سکتی ہیں۔ تحقیق کے شریک مصنف آین میک ڈونو نے کہا کہ درمیانی عمر یادداشت کے لیے ایک اہم مرحلہ ہے، جسے ماضی میں ہونے والی بیشتر تحقیقات میں نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل