Thursday, September 03, 2026
 

سیکیورٹی کی آڑ میں مقبوضہ کشمیرکی آئینی حیثیت پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش

 



سیکیورٹی کی آڑ میں مقبوضہ کشمیرکی آئینی حیثیت پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش سے متعلق فاروق عبداللہ نے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیا ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسند مودی حکومت کے زیراثرمقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی کو کچلنے کیلئے نام نہاد شدت پسندی کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے. سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد شدت پسندی کے بھارتی دعوؤں کومودی سرکار کا ڈرامہ قراردے دیا. سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگرکشمیری پنڈتوں کودھمکیاں مل رہی ہیں توباہرسے آئے ہندوافسران کوکیوں نہیں؟ کشمیری پنڈتوں کونام نہاد دھمکیوں کا معاملہ جموں و کشمیرکی ریاستی حیثیت کو متاثرکرنے کی سازش ہے. مودی سرکارشدت پسندی کے خاتمے کا دعویٰ کرتی ہے توپھریہ دھمکیاں کہاں سے آرہی ہیں؟  فاروق عبداللہ کا کہنا تھا  کہ لیفٹیننٹ گورنرکے پاس پولیس اورانتظامیہ کے تمام اختیارات ہیں،سیکیورٹی پروہ جواب دیں، یہ دھمکیاں کہاں سے آرہی ہیں؟میں تو یہ کہتا ہوں کہ یہی لوگ دھمکیاں دے رہے ہیں.

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل