Saturday, September 05, 2026
 

نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر تعینات ہونے والے میجر جنرل فیصل نصیر کون ہیں؟

 



حکومت نے میجر جنرل فیصل نصیر کو نیکٹا کا نیشنل کوآرڈینیٹر تعینات کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے اہم اداروں میں تبادلے اور تعیناتیوں کا اعلان کردیا، میجر جنرل فیصل نصیر کو تین سال کے لیے نیکٹا کا نیشنل کوآرڈینیٹر تعینات کردیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری کیے گئے مختلف نوٹی فکیشنز کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی اور سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے محمد ریاض الدین خان کو اسٹیٹ لائف انشورنس کو ای ڈی تعینات کیا گیا ہے، وفاقی سیکریٹری آئی ٹی ضرار ہاشم خان کے کنٹریکٹ میں 4 ستمبر 2026 سے ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔ اسی طرح جوائنٹ سیکریٹری وزیراعظم آفس جہانگیر مشتاق کی تعیناتی میں بھی ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ تقرری کے منتظر پولیس سروس گریڈ 20 کے نوید احمد نثار خواجہ کی خدمات فرنٹیئر کانسٹیبلری کے حوالے کر دی گئی ہیں، تقرری کے منتظر پولیس سروس گریڈ 20 کے محمد کریم خان کی خدمات ایف آئی اے کے سپردکی گئی ہیں اور پولیس سروس گریڈ 19 کے احسن سیف اللّہ کی خدمات پنجاب کے سپرد کی گئی ہیں، اسی طرح تقرری کے منتظر گریڈ 20 کے عمران جاوید کی بیرون ملک 14 یوم کی رخصت منظور کرلی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سیکریٹری آئی ٹی ضرار ہاشم خان کے کنٹریکٹ میں 4 ستمبر 2026 سے ایک سال کی توسیع کی گئی ہے، اسی طرح جوائنٹ سیکریٹری وزیراعظم آفس جہانگیر مشتاق کی تعیناتی میں بھی ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے، تقرری کے منتظر پولیس سروس گریڈ 20 کے نوید احمد نثار خواجہ کی خدمات فرنٹیئر کانسٹیبلری کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ تقرری کے منتظر پولیس سروس گریڈ 20 کے محمد کریم خان کی خدمات ایف آئی اے کے اور پولیس سروس گریڈ 19 کے احسن سیف اللّہ کی خدمات پنجاب کے سپرد کردی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کوارڈینیٹر نیکٹا تعینات کر دیا گیا ہے اور ان کی تقرری اسیکنڈمنٹ پر تین سال کے لیے کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق فیصل نصیر کو سنہ 2022 میں میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی، میجر جنرل فیصل نصیر نے فوج کی پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا تھا اور اپنے کیریئر کے ابتدائی حصے میں ہی وہ کور آف ملٹری انٹیلیجنس میں چلے گئے تھے، اپنے کیریئر کے دوران جنرل فیصل نصیر 2 مرتبہ بلوچستان میں تعینات رہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل