Saturday, September 05, 2026
 

بیمار شوہر اور گھر کے اخراجات، معروف پاکستانی اداکارہ سڑک کنارے روزی کمانے پر مجبور

 



کبھی ٹی وی اسکرین اور اسٹیج پر اپنی اداکاری سے ناظرین کی توجہ حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مسکان ملک آج معاشی مشکلات کے باعث کوئٹہ کی سڑکوں پر دودھ کی ٹھنڈی بوتلیں فروخت کر کے اپنے گھر کا خرچ چلانے پر مجبور ہیں۔ مسکان ملک نے اپنی موجودہ صورتحال کے بارے میں بتایا کہ بے روزگاری، شوہر کی بیماری اور بڑھتے گھریلو اخراجات نے انہیں سڑک کنارے کام کرنے پر مجبور کر دیا مگر انہوں نے آج بھی خود کو فن کی دنیا سے الگ نہیں کیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجبوریاں انہیں سڑک تک لے آئیں جہاں وہ دودھ کی ٹھنڈی بوتلیں فروخت کر رہی ہیں لیکن انہیں اب بھی امید ہے کہ اداکاری کا کام ملے گا اور وہ دوبارہ اپنے فن کی طرف لوٹیں گی۔         View this post on Instagram                       مسکان ملک کے مطابق وہ کرائے کے مکان میں رہتی ہیں جبکہ بجلی اور گیس کے بل، پانی کے ٹینکر اور علاج معالجے سمیت دیگر اخراجات پورے کرنا ان کیلئے انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ بعض اوقات صرف یوٹیلیٹی بل ہی 20 سے 25 ہزار روپے تک پہنچ جاتے ہیں۔ مسکان ملک نے محض 13 سال کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور اپنے فنی سفر کے دوران متعدد ٹی وی ڈراموں اور اسٹیج پروڈکشنز میں کام کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل