Saturday, September 05, 2026
 

صوبوں کی بات کرنے والے پہلے بااختیار مقامی حکومتوں کا نظام لائیں، لیاقت بلوچ

 



نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزراء نئے صوبوں کی بات کر رہے وہ پہلے بااختیار مقامی حکومتوں کا نظام تو لائیں۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے مطالبے کو غیر آئینی  نہیں سمجھتی لیکن اسے حوالے سے آئین کے طے کردہ طریقہ  کار پر عمل کیا جائے۔  لیاقت بلوچ نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بااختیار بلدیاتی نظام کیلئے راہ فرار کر رہی ہیں، سندھ حکومت صوبے میں بااختیار مقامی حکومتوں کا نظام نافذ  کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اسلام آباد پنجاب میں بااختیار بلدیاتی نظام  کی جانب آنے کو تیار نہیں جبکہ پی ٹی آئی نے خیر پختونخوا میں بلدیاتی اداروں سے اختیارات چھین رکھے ہیں۔ بلوچستان میں اتحادی حکومت مقامی حکومتوں کا نظام دیکر ریلیف دینے کا ذہن ہی  نہیں رکھتی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل