Loading
قبائلی ضلع اورکزئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے اورکزئی اتمان خیل شنہ میلہ میں پی ٹی آئی سے وابستہ سرگرم کارکن ملک زادہ جمشید عالم پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
اہل خانہ کے مطابق مرحوم علاقے میں عوامی و سیاسی سرگرمیوں میں فعال تھے۔
واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی، مرحوم کی نماز جنازہ لوئر اورکزئی کے گاﺅں اتمان خیل شنہ میلہ میں ادا کی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل