Loading
واپڈا کے محمد حمزہ راجا نے مسٹر یونیورس چیمپیئن شپ میں مینز فیزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل اور مجموعی ٹائٹل حاصل کرلیا۔
مسٹر یونیورس چیمپیئن شپ انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس کے زیر اہتمام سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوئی۔ چیمپیئن شپ میں دنیا بھر سے 26 ممالک کے ایتھلیٹس شریک ہوئے۔
محمد حمزہ راجا نے چیمپیئن شپ میں آئی ایف بی بی پرو کارڈ بھی اپنے نام کیا۔ وہ بین الاقوامی سطح پر پرو کارڈ اور مینز فیزیک کیٹیگری کا مجموعی ٹائٹل بیک وقت حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔
ترجمان کے مطابق واپڈا اسپورٹس بورڈ نے محمد حمزہ راجا کو ان کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان اور واپڈا کے لیے فخر کے لمحات ہیں۔
واپڈا اسپورٹس بورڈ نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ واپڈا پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور قومی و بین الاقوامی مقابلوں کیلئے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل