Sunday, September 06, 2026
 

لبنان میں بڑا اسرائیلی حملہ، اسپتال کی عمارت زمین بوس ہوگئی

 



بیروت: جنوبی لبنان کے علاقے نبطیہ الفوقا میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں گاندور اسپتال مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملے کے وقت اسپتال میں کوئی مریض یا طبی عملہ موجود نہیں تھا۔ آن لائن جاری کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں اسپتال کی جگہ بڑی مقدار میں ملبہ دکھائی دے رہا ہے اور عمارت کا ڈھانچہ تقریباً مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ حملے اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے مبینہ ڈرون حملے کے جواب میں کارروائی کی دھمکی کے بعد کیے گئے۔ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں اسپتال کی تباہی نے جنوبی لبنان میں جاری کشیدگی اور شہری و طبی تنصیبات کے تحفظ سے متعلق خدشات مزید بڑھا دیے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل