Monday, September 07, 2026
 

سیلاب، ریلوے کو کروڑوں روپے کا خسارہ، کنٹریکٹر کو بڑا فائدہ

 



سیلاب کے باعث فیروز والا کے قریب ریلوے پل تباہ ہونے اور شالیمار ایکسپریس کے روٹ کی تبدیلی سے پاکستان ریلوے کو کروڑوں روپے کے خسارے، جبکہ کنٹریکٹرکو مبینہ طور پر خطیر فائدے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق شالیمار ایکسپریس کو فیصل آباد لاہور سیکشن کی بحالی تک براستہ ساہیوال اور ملتان چلانے کافیصلہ کیاگیا، جس کے بعد ٹرین کی ہفتہ وار قسط میں 1کروڑروپے سے زائدکی رعایت دیدی گئی۔ اعداد و شمارکے مطابق کنٹریکٹر پہلے یومیہ 71 لاکھ 66 ہزار اور ہفتہ وار 5 کروڑ 1 لاکھ روپے اداکرنے کا پابند تھا، جسے کم کرکے یومیہ 57 لاکھ 33 ہزار اور ہفتہ وار 4 کروڑ 13 لاکھ روپے کردیاگیا۔ یوں ریلوے کو ہفتہ وار 1 کروڑ 3 لاکھ روپے کابراہِ راست خسارہ ہورہاہے۔ دوسری جانب ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ روٹ کی تبدیلی سے مسافروں کی تعدادمتاثر ہوئی تھی، جس پر تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے میرٹ پررقم ریوائزکی گئی ہے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل