Monday, September 07, 2026
 

لاہور میں سود خوروں کے خلاف پولیس کا بڑا آپریشن، 4 ملزمان گرفتار

 



وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر شہر میں سود خوروں کے خلاف کارروائی تیز کردی گئی، شیراکوٹ پولیس نے سودی کاروبار میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس نے دو مختلف شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایک مقدمے میں پطرس عرف سونی مسیح پر سود وصول کرنے کا الزام ہے جبکہ دوسرے مقدمے میں تین بھائیوں وقار، وسیم اور نعیم پر سود پر رقم دے کر بھاری رقم وصول کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف پنجاب پروہیبیشن آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لونز ایکٹ 2022 کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ سود خوری کے ذریعے شہریوں کا مالی استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا سود خور عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے عناصر کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل