Monday, September 07, 2026
 

پاکستان افغان پالیسی تبدیل نہیں کر رہا، ذرائع دفتر خارجہ

 



پاکستان کی افغان پالیسی سے متعلق جاری قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے حکام نے کہا ہے کہ اسلام آباد نے کابل سے متعلق اپنا موقف تبدیل نہیں کیا۔ ان قیاس آرائیوں کی بڑی وجہ افغان وزیر خارجہ سراج حقانی کا تمام امور پر مذاکرات کی پیش کش اور افغان سفیر کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کی دعوت ہے۔ ایکسپریس ٹربیون سے گفتگو میں ذرائع نے بتایا کہ کسی بھی پیش رفت کو پاکستان کی افغان پالیسی میں تبدیلی نہ سمجھا جائے، نہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں افغان  سفیر کو خطاب کی دعوت مثبت رفت کے ثبوت کے طور پر پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سفیروں اور پاکستانی تعلیمی و دفاعی اداروں کے مابین رابطے کوئی نئی بات نہیں، ایک موقع پر بھارتی ہائی کمشنر کو بھی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کی دعوت دی گئی تھی، اس قسم کے دعوت ناموں کوخارجہ پالیسی کے آئینے میں نہ دکھا جائے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرانی بھی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں افغان سفیر کے خطاب کو معمول کا تعلیمی رابطہ قرار دے چکے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل