Monday, September 07, 2026
 

کراچی، سیکیورٹی خدشات کے باعث شہر کی اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام

 



شہر قائد میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لائنز ایریا کے اطراف تمام سڑکیں بند کردی گئیں جبکہ شہر کی متعدد اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ سپر ہائی وے کی دونوں سڑکیں ٹریلر لگا کر بند کردی گئیں، جس کے باعث سہراب گوٹھ پر شدید ٹریفک جام ہے۔ سپر ہائی وے جانے والے شہری کئی گھنٹوں سے ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ بحریہ ٹاؤن جانے والے شہری بھی طویل ٹریفک جام کا سامنا کررہے ہیں۔ لکی ون سے گلشن اقبال جانے والا روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ نمائش چورنگی اور ایم اے جناح روڈ سمیت جناح گراؤنڈ جانے والے راستے بھی بند کردیئے گئے ہیں۔ شہر کی بیشتر شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق راشد منہاس روڈ پر نیپا آنے اور جانے والے دونوں اطراف ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی ہے جبکہ مین یونیورسٹی روڈ پر نیپا سے سمامہ کی جانب بھی ٹریفک کی روانی بحال ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل