Sunday, September 06, 2026
 

ایران پر حملہ ہوا تو جواب پہلے سے زیادہ تیز اور دردناک ہوگا، قالیباف کی دھمکی

 



تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ تیز، بھاری اور دردناک ہوگا۔ ایرانی خبر رساں ادارے اسنا کے مطابق قالیباف نے کہا کہ امریکا اب یہ سمجھ چکا ہے کہ ایران کی جانب سے ’متناسب جوابات‘ کا دور ختم ہوچکا ہے۔ قالیباف کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران کسی بھی ممکنہ نئے حملے کی صورت میں پہلے سے زیادہ سخت ردعمل دینے کی پالیسی اختیار کرنے کا عندیہ دے رہا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان شدید کشیدگی برقرار ہے۔ قالیباف: آمریکایی‌ها حتماً فهمیده‌اند که دوران «پاسخ‌های متناسب» به پایان رسیده است؛ از این پس، هرگونه تجا،وز به منافع و امنیت ایران، پاسخی «سریع‌تر، سنگین‌تر و دردناک‌تر» دریافت خواهد کردhttps://t.co/CEyKaHR297 pic.twitter.com/ZuyXOtyewC — خبرگزاری ایسنا (@isna_farsi) September 6, 2026 دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع کے باعث خطے میں مزید فوجی تصادم کے خدشات بھی موجود ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل