Loading
زمان ٹاون کے علاقے کورنگی چھ نمبر مارکیٹ کے قریب رات گئے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی جان بحق ہوگیا ، موقع پر موجود مشتعل افراد نے حادثے کے ذمے دار ڈمپر کو آگ لگا دی۔
شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی ، شہریوں نے آنے والے دوسرے ڈمپر کوبھی کو روک لیا ، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور حالات کو قابو کیا اور مشتعل شہریوں کو منشتر کردیا، متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
ایس ایچ او زمان ٹاون انسپکٹر ایاز خان نے بتایا کہ پولیس نے دوسرے ڈمپر کو نذر آتش ہونے سے بچا لیا ہے ، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی ، حادثے کا ذمے دار ڈمپر ڈرائیور بھی موقع سے فرار ہوگیا ، جس کی تلاش کی جارہی ہے۔
ڈمپر کو پولیس نے قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل