Loading
قیام پاکستان کے وقت محدود وسائل سے آغاز کرنے والی پاکستان کی مسلح افواج نے 1947 سے 2026 تک خود کو ایک جدید دفاعی قوت میں تبدیل کرلیا ہے۔
جنگی تجربے سے لیس بری، فضائی اور بحری افواج نے جانوں کی قربانی دے کر ملکی دفاع یقینی بنایا ہے۔
1948 اور 1965 کی جنگوں سے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ تک پاک افواج نے جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور عملی تجربے کا مظاہرہ کیا۔ مختلف چیلنجز کے دوران مسلح افواج نے ملکی دفاع کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
1998 میں ایٹمی صلاحیت اور مقامی دفاعی پیداوار نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور مؤثر اسٹریٹجک ڈیٹرنس کو مضبوط کیا۔ پاکستان کی مسلح افواج نے بیرونی سرپرستی میں پنپنے والی پراکسیز کے خلاف سرحد کے دونوں پار کامیاب جنگ لڑی۔
جے ایف 17 تھنڈر، جدید میزائل سسٹمز، ڈرونز، بحری صلاحیتوں اور ملٹی ڈومین وارفیئر کے ذریعے پاکستان نے اپنی دفاعی استعداد کو مزید وسعت دی۔ جدید ٹیکنالوجی اور مختلف شعبوں میں صلاحیتوں کے اضافے سے دفاعی قوت میں مزید استحکام آیا۔
مئی 2025 کے معرکۂ حق میں مربوط فضائی، زمینی اور بحری صلاحیتوں نے پاکستان کی جدید جنگی صلاحیت کو نمایاں کیا۔ اس دوران مختلف دفاعی شعبوں کی مربوط صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ سامنے آیا۔
پاکستان کی مسلح افواج پیشہ ور، تجربہ کار اور جدید دفاعی قوت کے طور پر قومی خودمختاری اور قیام امن کی ضامن ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل