Loading
پاک فوج نے کوہ پیما سید علی شاہ کے جسد خاکی کی تلاش کیلئے ریسکیوآپریشن مکمل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور دیگر اداروں کے جوانوں نے کوہ پیما سید علی شاہ کے جسد خاکی کو سوات منتقل کردیا۔
کوہ پیما سید علی جولائی 2026 میں کالام ویلی میں واقع فلک سرچوٹی پر گلیشیئر ٹوٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہوئے تھے۔
پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے تقریباً پانچ ہزار 200 میٹر کی بلندی پر کوہ پیما سید علی شاہ کے جسد کی نشاندہی کی۔
پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے دشوار گزار اور برف پوش علاقے کے باوجود انتہائی مشکل آپریشن کو کامیاب بنایا۔
ہیلی کاپٹرکے ذریعے پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 6 ستمبر کو سوات منتقل کردی۔
کوہ پیما سید علی شاہ کے بھائی سید عبداللہ شاہ نے کہا کہ ہم پاک فوج کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے اس مشکل و کٹھن آپریشن میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔
بھائی کا کہنا تھا کہ وہ میت کی تلاش کے لیے مسلسل محنت کرنے والے فوجی جوانوں کے بھی خصوصی شکرگزار ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل