Loading
بنکاک: امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پانچ روزہ قیام کے بعد اتوار کو تھائی لینڈ سے روانہ ہوگیا۔ جہاز پر تقریباً 5 ہزار امریکی بحری اہلکار موجود تھے۔
اے ایف پی کے مطابق یو ایس ایس ابراہم لنکن بدھ کو بنکاک کے قریب پٹایا کے شمال میں واقع لیم چابانگ بندرگاہ پہنچا تھا، جہاں اہلکاروں کو طویل عرصے تک سمندر میں تعیناتی کے بعد آرام اور تفریح کا موقع دیا گیا۔
یہ جہاز تقریباً 9 ماہ تک سمندر میں رہنے اور مشرق وسطیٰ میں طویل تعیناتی کے بعد تھائی لینڈ پہنچا تھا۔ اس دوران جہاز پر زندگی کے حالات سے متعلق رپورٹس نے عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کی۔
پٹایا میں سیاحتی سیزن نسبتاً کم ہونے کے باعث امریکی اہلکاروں کی آمد سے مقامی کاروباری حلقوں کو بھی فائدہ پہنچنے کی امید تھی۔ تاہم امریکی اہلکاروں کی آمد سے قبل شہر میں سکیورٹی بھی سخت کردی گئی اور جنسی کارکنوں کے خلاف کارروائی کی گئی، اگرچہ پٹایا کے میئر نے اس اقدام کو امریکی بحری اہلکاروں کی آمد سے منسلک کرنے سے انکار کیا۔
اے ایف پی کے مطابق یو ایس ایس ابراہم لنکن اتوار کو تقریباً صبح 11 بجے لیم چابانگ بندرگاہ سے روانہ ہوا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل