Loading
اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیاگیا ہے.
ائیرپورٹ سیکورٹی فورس نے دونوں کو تفصیلی چیکنگ کےبعد ائیرپورٹ پولیس کے حوالے کردیا. پولیس نے دونوں افراد رفیق اور عمر فاروق کے خلاف فراڈ و دھوکہ دہی کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا.
مقدمہ اے ایس ایف کے انسپکٹر وسیم کی مدعیت میں درج کیاگیا. دونون افراد رفیق اور عمر فاروق سے مبینہ جعلی کارڈ اور جعلی لائسنس بھی برآمد ہوا.
دونوں افراد لیپ ٹاپ ۔ تین موبائل فون یو ایس بی وغیرہ بھی قبضے کے لیے گیے۔ دونوں افراد بظاہر ائیرپورٹ پر آنے والوں کو پرائیویٹ سروسز فراہم کرنے کی خاطر موجود تھے.
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل