Loading
این سی سی آئی اے نے معروف صحافی اور ولاگر بلال غوری کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔
بلال غوری کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کی دفعات 20، 26 اے کے تحت درج کیا گیا، ان کی گرفتاری نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا کی تعیناتی سے متعلق سوشل میڈیا متنازع مواد پر کارروائی عمل میں لائی گی۔
بلال غوری پر مبینہ جھوٹا اور گمراہ کن بیانیہ پھیلانے کا الزام لگا گیا ہے، ذرائع نے کہا کہ ایکس اور یوٹیوب پر مبینہ متنازع مواد نشر کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔
این سی سی آئی اے کی انکوائری میں سوشل میڈیا مواد مبینہ طور پر گمراہ کن قرار دیا گیا جب کہ سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں سے متعلق مبینہ گمراہ کن معلومات پھیلانے کا بھی الزام ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل