Sunday, September 06, 2026
 

راولپنڈی: مبینہ غلط انجکشن سے بچہ جاں بحق ہوگیا

 



راولپنڈی میں مبینہ غلط انجکشن سے بچے کی ہلاکت راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ جراہی اسٹاپ پر نجی کلینک میں مبینہ طبی غفلت کے باعث 10 سالہ بچے کی جان چلی گئی۔  ورثا کے مطابق دس سالہ بچے محمد کی ایڑھی اور ٹانگ پر زخم کا چیک اپ کرانے کے لیے کلینک لیجایا گیا   10 سالہ محمد کو ڈاکٹر نے انجکشن لگایا، جس کے فوری بعد بچے کی حالت بگڑ گئی اور وہ تڑپنے لگا۔ ورثا کا الزام ہے کہ انجکشن کے ری ایکشن کے بعد نجی کلینک کے ڈاکٹر نے مبینہ طور پر انجکشن کی سلپ بچے کے والد سے لے کر پھاڑ دی، جبکہ بعد ازاں نئی پریسکرپشن پر کسی دوسرے انجکشن کا نام لکھ کر بچے کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ بچہ چار روز تک ڈی ایچ کیو ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر زیر علاج رہا، تاہم جانبر نہ ہو سکا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا اور مبینہ طور پر ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی اس کے دماغ کو شدید نقصان پہنچ چکا تھا۔ متوفی بچے کے ورثا نے نجی کلینک کے ڈاکٹر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل