Wednesday, September 09, 2026
 

پاکستان کے معدنی شعبہ کی ترقی میں اہم پیش رفت

 



ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان کے معدنی شعبہ کی ترقی میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔  جاپانی کمپنی Sumitomo Corporation پاکستان کے معدنی ذخائر اور نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لے گی۔ پاکستان کے وسیع معدنی وسائل جاپانی سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاروں کے تحفظ، خصوصی سیکیورٹی انتظامات اور پالیسی استحکام پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ معدنی وسائل، بہتر سرمایہ کاری سہولت کاری اور پالیسی استحکام پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے  پرکشش مارکیٹ بنا رہے ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاری دوست ماحول کے قیام میں ایس آئی ایف سی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل