Wednesday, September 09, 2026
 

رجب بٹ نے پھر سابق اہلیہ ایمان اسد کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا

 



معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی سابقہ اہلیہ ایمان اسد کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھیج دیا جس پر ایمان کے وکیل کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ ایمان اسد کے وکیل نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ رجب بٹ کی جانب سے ان کی مؤکلہ کو ایک مرتبہ پھر قانونی نوٹس موصول ہوا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایمان کی جانب سے شیئر کیے جانے والے کمنٹس، ریلز اور ویڈیوز رجب بٹ کو بدنام کرنے کیلئے ہیں۔ وکیل نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نوٹس کے ساتھ ان الزامات کے حق میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔         View this post on Instagram                       ان کے مطابق قانونی نوٹس کا جواب جمع کروا دیا گیا ہے اور رجب بٹ سے اپنے الزامات کے حق میں شواہد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایمان اسد کے وکیل نے مزید الزام عائد کیا کہ مذکورہ قانونی نوٹس کا مقصد ان کی مؤکلہ کو ہراساں کرنا ہے۔ واضح رہے کہ رجب بٹ اور ایمان اسد کی علیحدگی کے بعد دونوں سے متعلق معاملات مسلسل سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں، جبکہ تازہ قانونی نوٹس نے اس تنازع کو ایک بار پھر توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل