Wednesday, September 09, 2026
 

سعودی عرب پر حملوں کے بعد حوثیوں پر جوابی وار، یمن کے کئی علاقوں میں بمباری

 



صنعا: یمن میں حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی میں ایک بار پھر شدت آگئی ہے۔ سعودی حمایت یافتہ یمنی فورسز نے حوثیوں کے خلاف جوابی کارروائیاں تیز کردی ہیں، جبکہ حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں میں 32 فضائی حملے کیے ہیں۔ حوثی میڈیا کے مطابق سعودی فضائی حملے ماریب، الجوف، تعز اور الحدیدہ صوبوں میں کیے گئے۔ حوثیوں کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ان کے سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے ایک دن بعد کی گئی ہیں۔ اس سے قبل حوثیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں کے متعدد شہروں کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا، جس میں سعودی حکام کے مطابق 73 افراد زخمی ہوئے۔ ان حملوں کے بعد سعودی عرب نے جوابی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ یمن کے مغربی ساحل اور تعز کے اطراف میں بھی حکومتی فورسز اور حوثیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ حالیہ لڑائی کو 2022 کی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد یمن میں ہونے والی سنگین ترین جھڑپوں میں شمار کیا جارہا ہے۔ تازہ کشیدگی نے ایک بار پھر یمن میں وسیع جنگ کے خدشات بڑھا دیے ہیں، جبکہ بحیرہ احمر اور باب المندب کے قریب جاری لڑائی سے علاقائی سلامتی اور عالمی بحری تجارت بھی متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل