Loading
کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب پھاٹک کے مقام پر کوئلے سے بھری مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق مال گاڑی کراچی سے کوئلہ لے کر کول پروجیکٹ یوسف والا جا رہی تھی کہ کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آگیا۔ حادثے کے باعث ریلوے ٹریک کا کئی فٹ حصہ شدید متاثر اور تباہ ہوگیا۔
حادثے کے بعد اپ ٹریک کو مکمل طور پر بند کردیا گیا جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت ڈاؤن ٹریک سے جاری ہے۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق متاثرہ ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے اور بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی اسی مقام پر یہی مال گاڑی حادثے کا شکار ہوئی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل