Wednesday, September 09, 2026
 

کراچی؛ گھر کے اندر دوران ڈکیتی 15سالہ نوجوان کی ہلاکت، ایس ایچ او منگھوپیر معطل

 



منگھوپیر میں گھر کے اندر دوران ڈکیتی 15 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر تھانے کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ نے ایس ایچ او کو منگھوپیر راجا ذوالفقار حیدر کو معطل کیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او منگھوپیر کو جرائم کنٹرول کرنے میں ناکامی پر معطل کیا گیا۔ واضح رہے کہ دوران ڈکیتی 15 سالہ نوجوان کے جاں بحق ہونے کے خلاف اہلخانہ اور علاقہ مکینوں کا میت کے ہمراہ منگھوپیر تھانے کے باہر گزشتہ روز سے احتجاج بھی جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل