Wednesday, September 09, 2026
 

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان: میں کامیاب کارروائیاں،، بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گرد ہلاک

 



سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاف فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خاران اور واشک میں 6 اور 7 ستمبر کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، خاران میں دہشت گردوں کی سڑک بلاک کرکے ٹریفک معطل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ کارروائی کے دوران 8 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوئے، واشک میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کیا گیا اور 3 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ بیان کے مطابق واشک آپریشن میں 2.9 ٹن دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا، دہشت گرد دھماکا خیز مواد آئی ای ڈیز کی تیاری میں استعمال کر رہے تھے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل