Wednesday, September 09, 2026
 

راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس میں گاڑی سے ایک شخص کی  تشدد زدہ لاش برآمد

 



جوڈیشل کمپلیکس کے باہر کھڑی گاڑی سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت ثناء اللہ ستی ایڈووکیٹ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ایس پی راولپنڈی بھی موقع پر پہنچ گئے جبکہ ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ثناء اللہ ستی ایڈووکیٹ کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل