Wednesday, September 09, 2026
 

ہری پور؛ دو طالب علموں اور 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ

 



ضلع ہری پور کی حدود میں ایک ہی دن میں زیادتی کے افسوسناک واقعات پیش آئے جس میں ملوث 8 نامزد ملزمان میں سے 7 کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق پنیاں کی حدود میں دو فرسٹ ایئر کے طالب علموں کے ساتھ مبینہ طور پر 7 نوجوانوں نے مبینہ طور زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کی اور رقم ہتھیائی گئی۔ ملزمان اور متاثرہ نوجوان کلاس فیلو ہیں۔ دوسری جانب، صدر پولیس اسٹیشن کی حدود میں 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور چھیڑ خانی کرنے والا ملزم جاوید محمد گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ صدر کے ڈی ایس پی فیصل حفیظ نے مقدمات درج کر لیے۔ واقعات میں ملوث 8 میں سے 7 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ تینوں واقعات کی دفعات 375A 292 ,385 ,377 53cpa  کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل