Wednesday, September 09, 2026
 

کنگ چارلس کے شاہی حیثیت سے متعلق خط پر شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل حیران

 



برطانیہ واپس منتقل ہونے کے بعد شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شاہی حیثیت واضح کرنے کیلئے کنگ چارلس کی ہدایت پر جاری کیے گئے خط پر جوڑے نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ ہیری اور میگھن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں خط کے عوامی سطح پر جاری کیے جانے کے بارے میں پیشگی اطلاع نہ ملنے پر ’کچھ حیرت‘ ہوئی۔ محل کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ خط منظرِ عام پر آنے سے پہلے ہیری کی ٹیم کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا، البتہ اس کے مندرجات پر ان سے مشاورت نہیں کی گئی تھی۔ یہ خط ایسے وقت سامنے آیا ہے جب شہزادہ ہیری برطانیہ میں 24 گھنٹے مسلح پولیس سیکیورٹی کی بحالی کے خواہاں ہیں، تاہم شاہی محل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خط کا سیکیورٹی سے متعلق جاری معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔ واضح رہے کہ کنگ چارلس کی ہدایت پر لارڈ بینین کی جانب سے لکھے گئے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کی موجودہ شاہی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور وہ شاہی خاندان کے ورکنگ ممبرز نہیں بلکہ نجی شہریوں کی حیثیت سے اپنی تجارتی اور فلاحی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ خط کے مطابق ہیری اور میگھن کیلئے ’ہز اور ہر ہائینیس‘ کے خطابات بدستور غیر فعال رہیں گے اور انہیں استعمال نہیں کیا جائے گا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل