Wednesday, September 09, 2026
 

ممنوعہ قوت بخش ادویات کا استعمال، بھارتی کبڈی ٹیم سلور میڈل سے محروم

 



ممنوعہ قوت بخش ادویات کے استعمال سے بھارتی کبڈی ٹیم سلور میڈل سے محروم ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایکشن بھارتی کبڈی کھلاڑی برجندرا سنگھ چودھری کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر لیا گیا ہے 27 اپریل کو سانیا ایشین بیچ گیمز میں بھارتی کبڈی پلیئر کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت ٓآنے پر بھارتی کبڈی ٹیم سے جیتا گیا سلور میڈل واپس لے لیا گیا ہے۔ برجندرا سنگھ کے خلاف مزید کارروائی انٹرنیشل کبڈی فیڈریشن کی طرف سے متوقع ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل