Wednesday, September 09, 2026
 

لیونل میسی کی اسپین میں ایک اور فٹبال کلب خریدنے کی تیاری

 



ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے اسپین میں فٹبال کلب کی ملکیت کے میدان میں قدم مزید آگے بڑھا دیے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میسی نے حال ہی میں اسپین کے پانچویں درجے کے کلب یو ای کورنیلا کی خریداری مکمل کی ہے اور اب دوسری ڈویژن کے کلب سی ڈی ایلڈینسے کے اکثریتی شیئرز خریدنے کے لیے بھی معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق میسی نے کلب کے موجودہ مالکان کے ساتھ زبانی معاہدہ کرلیا ہے جبکہ تحریری طور پر قانونی و معاہداتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد چند روز میں ملکیت کی منتقلی متوقع ہے۔ اس طرح میسی بیک وقت اسپین کے دو فٹبال کلبوں کے مالک بن جائیں گے۔ سی ڈی ایلڈینسے کی موجودہ صورتحال تاہم میسی کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوسکتی ہے۔ کلب نے رواں سیزن کے چار لیگ میچز میں صرف دو پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ کوچ کلاڈیو باراغان کو بھی حال ہی میں عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔ میسی کی ملکیت میں کلب میں نئے کوچ اور انتظامی تبدیلیوں کے ساتھ ایک نئے دور کا آغاز متوقع ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل