Wednesday, September 09, 2026
 

آمنہ بلوچ 17 ستمبر کو ریٹائر ہوں گی، عاصم افتخار نئے سیکریٹری خارجہ مقرر

 



سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ 17 ستمبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوں گی اور ان کی جگہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد کو نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیراعظم اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کی 33ویں سیکریٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ 17 ستمبر 2026 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہو جائیں گی، انہوں تین دہائیوں سے زائد عرصے تک سفارتی خدمات انجام دیں، وہ 11 ستمبر 2024 سے سیکریٹری خارجہ کے منصب پر فائز ہیں۔ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ آمنہ بلوچ کی خدمات اور مشکل دور میں وزارت خارجہ کی قیادت قابل تحسین ہے، ریٹائرمنٹ کے بعد وہ ترکیہ میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد کو نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کیا گیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان تعیناتیوں کی منظوری دے دی ہے۔ The 33rd Foreign Secretary of Pakistan, Ambassador Amna Baloch, after a distinguished career spanning over three decades and her tenure as Foreign Secretary since 11 September 2024, will retire from government service on 17 September 2026. I commend her dedicated service and… — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) September 9, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل