Wednesday, September 09, 2026
 

24 کروڑ ڈالر کے بٹ کوائن چوری، سنگاپور کے نوجوان نے جرم کا اعتراف کرلیا

 



سنگاپور سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ میلون لیم نے امریکی عدالت میں 24 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کے بٹ کوائن چوری کی سازش میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔ امریکی پراسیکیوٹرز کے مطابق لیم اور اس کے ساتھیوں نے متاثرین کو دھوکا دے کر ان کی حساس معلومات حاصل کیں اور کرپٹو والٹس تک رسائی حاصل کی۔ چوری کی گئی رقم بعد ازاں عالیشان نائٹ کلب پارٹیوں اور مہنگی سپر کاروں پر اڑا دی گئی۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق لیم نے ایک رات نائٹ کلب میں 5 لاکھ ڈالر تک خرچ کیے جبکہ اس کے پاس موجود سپر کاروں میں بعض کی قیمت 38 لاکھ ڈالر تک تھی۔ لیم نے Anne Hathaway، $$$ اور King Greavy سمیت مختلف فرضی نام استعمال کیے۔ وہ 14 سال کی عمر میں اسکول چھوڑنے کے بعد امریکا منتقل ہوا تھا۔ جرم ثابت ہونے پر لیم کو 20 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل