Thursday, September 10, 2026
 

کراچی میں موسم گرم و مرطوب، درجہ حرارت میں اضافے کا امکان

 



کراچی میں آج موسم گرم و مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے، موسم مرطوب رہنے کے سبب گرمی زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔ کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ اور آج کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 تا 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہیں، آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ ہوا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نمی کا تناسب 55 سے 85 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل