Thursday, September 10, 2026
 

آزاد جموں و کشمیر کے باشعور شہریوں نے فسادی جتھے کی نام نہاد ہڑتال کی کال مسترد کردی

 



آزاد جموں و کشمیر کے باشعور شہریوں نے فسادی جتھے کی نام نہاد ہڑتال کی کال مسترد کردی۔ فسادی جتھے کے آزاد جموں و کشمیر کے امن وامان کو خراب کرنے اور انتشار پھیلانے کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔ 9 ستمبر کو آزادجموں و کشمیرکے تمام اہم اضلاع میں تعلیمی ادارے اور تجارتی مراکز کھلے رہے،سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رہی۔ فسادی جتھے کی ہڑتال کو مسترد کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے باشعور شہریوں کا کہنا تھا کہ روز روزکی ہڑتالوں سے عوام اکتا چکے ہیں،ہڑتال یا دھرنے کسی مسئلے کا حل نہیں ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ زبردستی کی ہڑتالوں اور جبری بندشوں سے ہمارا معاشی نقصان ہوتا ہے۔ فسادی جتھے کی ہڑتالوں سے عوام کی حالت بہتر نہیں بلکہ مزید ابتر ہورہی ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ حکومت نے ہمیشہ عوامی مطالبات مانے یہی وجہ ہے عوام نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن میں بھرپورحصہ لیا۔ آزاد کشمیر کی تاجربرادری کسی بھی انتشاری ٹولے کے احتجاج یا ہڑتال کی کال میں شامل نہیں ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کے عوام نے فسادی جتھے کی ہڑتال کی کال مسترد کرکے اپنے باشعور ہونے کاعملی ثبوت دیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل