Thursday, September 10, 2026
 

فیفا کے پہلے آسیان کپ 2026 میں پاکستان بھی شامل

 



فیفا نے پہلے ’فیفا آسیان کپ 2026‘کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے جس میں پاکستان سمیت 14 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ نیا ٹورنامنٹ 24 ستمبر سے 5 اکتوبر تک انڈونیشیا کے دو شہروں بینڈونگ، جکارتہ سمیت ہانگ کانگ میں بھی کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں آسیان کے تمام 11 رکن ممالک کے علاوہ تین مہمان ٹیمیں شامل ہوں گی۔ پاکستان کو بنگلادیش کے ساتھ ڈویژن ون میں جگہ دی گئی ہے جہاں ان کے ساتھ انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام کی ٹیمیں بھی ایکشن میں ہوں گی۔ ڈویژن ٹو میں میزبان ہانگ کانگ کے علاوہ برونائی دارالسلام، کمبوڈیا، لاؤس، میانمار اور تیمور لیستے شامل ہیں۔ دونوں ڈویژنز کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور ٹیمیں سنگل راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔ ???? FIFA ASEAN CUP 2026 | OFFICIAL GROUPS & FORMAT UPDATE ????Bangladesh replace India in Group A. ???? Myanmar move from Group A to Group B, Laos take their place in Group A. pic.twitter.com/R4PX3IdasZ — ASEAN FOOTBALL (@theaseanball) September 9, 2026 گروپس کی فاتح ٹیمیں فائنل میں ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی جبکہ انڈونیشیا میں ڈویژن ون کے گروپ رنرز اپ تیسری پوزیشن کے میچ میں بھی حصہ لیں گے۔ فیفا کے مطابق ٹورنامنٹ کا مقصد قومی ٹیموں کو مسابقتی مواقع فراہم کرنے کے ساتھ خطے میں فٹبال کے فروغ اور مختلف ممالک کے درمیان کھیلوں کے روابط مضبوط کرنا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل