Thursday, September 10, 2026
 

کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر پر تشدد کا کیس؛ مرکزی ملزم کی عبوری ضمانت منظور

 



ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ملیر نے کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر عارف ساقی پر مبینہ تشدد اور حبس بے جا کے مقدمے میں مرکزی ملزم کونین شاہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے اور تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو بھی طلب کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف سچل تھانے میں مقدمہ درج ہے، جس میں اس پر کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر عارف ساقی کو تشدد کا نشانہ بنانے اور مبینہ طور پر حبس بے جا میں رکھنے کا الزام ہے۔ عدالت نے درخواست ضمانت کی مزید سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل