Loading
واشنگٹن: اردن میں واقع امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں متعدد امریکی جنگی طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔
امریکی میڈیا سی بی ایس کے مطابق حملہ موافق السلطی ایئربیس پر ہوا، جہاں تقریباً آٹھ ایف-15 جنگی طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم انہیں بعد میں دوبارہ سروس میں شامل کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک اے-10 تھنڈر بولٹ طیارہ بھی حملے کی زد میں آیا اور اس کا ایک پر شدید متاثر ہوا۔ امریکی حکام کے مطابق حملے میں کسی امریکی اہلکار کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں تیزی آگئی ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے بھی اردن میں امریکی اڈے کو میزائل حملے کا نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ اردن اور امریکا کے مطابق بڑی تعداد میں میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے روک لیا گیا۔
???? Several US fighter jets damaged in Iranian strikes on air base in Jordan, according to a media report
✈️ Around 8 F-15s suffer minor damage and are later returned to service, while an A-10 reportedly loses a wing
???? Iran’s Islamic Revolutionary Guard Corps says it launched… pic.twitter.com/VZhmyLcP8d
— Anadolu English (@anadoluagency) September 10, 2026
موافق السلطی ایئربیس اردن میں امریکی فضائی کارروائیوں کے لیے ایک اہم مرکز ہے اور یہاں مختلف امریکی جنگی طیارے تعینات رہتے ہیں۔
تازہ حملے سے خطے میں امریکی فوجی تنصیبات کو درپیش خطرات ایک بار پھر نمایاں ہوگئے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل