Thursday, September 10, 2026
 

ایران نے اکشے کمار کی میم سے ٹرمپ کو ٹرول کر دیا

 



ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی اب سوشل میڈیا پر بھی دلچسپ رخ اختیار کر گئی، جہاں تیونس میں ایرانی سفارتخانے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹرول کرنے کیلئے بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی مشہور میم کا سہارا لے لیا۔ ایرانی سفارتخانے نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر اکشے کمار کے مختلف شرارتی اور طنزیہ تاثرات پر مبنی میم شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’پانی کے اندر چلنے والا ڈرون کھو دیا، تیل 100 ڈالر کے قریب ہے، انتخابات آرہے ہیں، کیسا چل رہا ہے ٹرمپ؟‘ یہ پوسٹ ایسے وقت سامنے آئی جب ایران نے دعویٰ کیا کہ اس کی فورسز نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکا کا ایک بغیر پائلٹ زیرِ آب ڈرون قبضے میں لے لیا ہے۔ Lost an underwater . Oil is nearing $100. Elections are coming. How’s it going, Trump? pic.twitter.com/XxcNCHwlmu — I.R. Iran in Tunisia????(تونس) (@IranembTun) September 8, 2026 دوسری جانب امریکا نے واقعے کی مختلف وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک پرانا ماڈل تھا جو آپریشن کے دوران خراب ہو گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ ڈرون کی مالیت تقریباً 25 لاکھ ڈالر بتائی گئی ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی ایرانی سفارتی مشن نے امریکا پر طنز کیلئے بالی ووڈ میم استعمال کی ہو۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل