Thursday, September 10, 2026
 

فلپائن میں فیری میں آتشزدگی، 5 ہلاک، 87 لاپتہ

 



فلپائن کے صوبہ پالاوان کے قریب مسافر فیری میں آگ لگنے سے کم از کم 5 افراد ہلاک اور 87 لاپتہ ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیری منیلا سے کورون جا رہی تھی۔ فیری میں مجموعی طور پر 134 افراد سوار تھے، جن میں 117 مسافر اور 17 عملے کے ارکان شامل تھے۔ اب تک 42 افراد کو بچایا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ خراب موسم اور سمندری لہروں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل