Thursday, September 10, 2026
 

ایرانی دفاعی کھلاڑی نادر محمدی کی ایک اور ایکروبیٹک تھرو کی ویڈیو وائرل

 



ایرانی دفاعی کھلاڑی نادر محمدی نے ایک بار پھر اپنی غیر معمولی ایکروبیٹک تھرو اِن سے سب کو حیران کردیا۔ 29 سالہ نادر محمدی نے روسی کپ کے چوتھے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اسپارٹک کوسٹرومہ کی جانب سے ریازان کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی۔ کوسٹرومہ نے یہ میچ 0-2 سے جیت کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی جس میں نادر محمدی کی منفرد فلپ تھرو اِن نے اہم کردار ادا کیا۔ ان کے حیرت انگیز انداز میں کیے گئے تھرو اِن سے ٹیم کو فیصلہ کن گول بنانے میں مدد ملی۔ Iranian defender Nader Mohammadi has delivered another flip-throw assist for second division Russian team Spartak Kostroma. It’s the third time he’s set up a goal with his acrobatics this campaign. pic.twitter.com/SHzfjMoIQ1 — AJE Sport (@AJE_Sport) September 9, 2026 نادر محمدی کا یہ خاص ہنر رواں سیزن میں تیسری مرتبہ اسسٹ کا سبب بنا ہے۔ ان کی خطرناک سیٹ پیس تکنیک نے روسی ڈومیسٹک مقابلوں میں انہیں ٹیم کے لیے ایک مؤثر ہتھیار بنا دیا ہے جبکہ مخالف دفاعی کھلاڑی بھی ان کے غیر روایتی تھرو اِن کو روکنے میں مشکلات کا شکار نظر آتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل